جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی

datetime 20  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ، یہ فنڈنگ پاکستان پبلک ریسورسز فار اِنکلوژِو ڈیولپمنٹ ملٹی فیز پروگراممیٹک اپروچ (پی آر آئی ڈی۔ ایم پی اے)کے تحت فراہم کی جائے گی جس کا مقصد معاشی استحکام اور عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانا ہے۔بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا یہ پروگرام وفاقی اور صوبائی سطح پر اصلاحات کی معاونت کرے گا تاکہ داخلی محصولات میں اضافہ، اخراجات کے معیار میں بہتری اور ڈیٹا و ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے خدمات کی مثر ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔

یہ پروگرام جاری مالی اصلاحات کی تکمیل کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اور آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف ) پروگرام اور نیشنل فزکل پیکٹ سے ہم آہنگ ہے۔مجموعی طور پر اس ایم پی اے کے تحت 1.35 ارب ڈالر تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔اس میں سے 600 ملین ڈالر وفاقی پروگراموں جبکہ 100 ملین ڈالر خصوصی طور پر سندھ کے صوبائی پروگرام کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ پروگرام کا نتائج پر مبنی ڈیزائن اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ رقوم صرف اسی وقت جاری ہوں گی جب مقررہ اہداف حاصل ہوں۔ورلڈ بینک کی پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر نے کہا کہ پاکستان کا جامع اور پائیدار ترقی کا راستہ زیادہ ملکی وسائل کو متحرک کرنے اور یہ یقینی بنانے سے گزرتا ہے کہ یہ وسائل مثر، شفاف طریقے سے استعمال

ہوں تاکہ عوام کے لیے نتائج فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جامع اور پائیدار ترقی کے لیے داخلی وسائل میں اضافہ اور ان کے شفاف و موثر استعمال کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے وفاقی اور سندھ حکومتوں کے ساتھ مل کر اسکولوں اور صحت مراکز کے لیے قابلِ پیش گوئی فنڈنگ، منصفانہ ٹیکس نظام اور فیصلہ سازی کے لیے مضبوط ڈیٹا کی فراہمی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی اور موسمیاتی ترجیحات کا تحفظ بھی کیا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…