جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت

datetime 19  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایشیا کا سب سے بڑا زیرِ سمندر سونے کا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ نیا ذخیرہ پہلی بار صوبہ شانڈونگ کے ساحلی شہر یانتائی کے نزدیک واقع لائیژو کے علاقے میں زیرِ سمندر دریافت ہوا ہے۔ اس دریافت کے بعد لائیژو میں سونے کے مجموعی ثابت شدہ ذخائر 3 ہزار 900 ٹن تک پہنچ گئے ہیں، جو پورے چین کے سونے کے ذخائر کا تقریباً 26 فیصد بنتے ہیں۔یانتائی کی میونسپل حکومت کا کہنا ہے کہ اس دریافت نے لائیژو کو ملک میں سونے کے ذخائر اور پیداوار دونوں کے لحاظ سے سب سے آگے کر دیا ہے۔ تاہم حکام نے اس نئے زیرِ سمندر ذخیرے کی صحیح مقدار اور اس کی مارکیٹ ویلیو کو ظاہر نہیں کیا۔

گزشتہ مہینے بھی چین نے صوبہ لیاوننگ میں ایک اور بڑے مگر کم معیار کے سونے کے ذخیرے کی نشاندہی کی تھی، جس کی مقدار ایک ہزار 444 ٹن بتائی گئی تھی۔چین اس وقت عالمی سطح پر سب سے زیادہ سونا نکالنے والا ملک ہے۔ گزشتہ سال اس کی سونے کی سالانہ پیداوار 377 ٹن رہی۔ تاہم ثابت شدہ ذخائر کے لحاظ سے وہ اب بھی جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور روس جیسے ممالک سے پیچھے ہے۔سونا نہ صرف معاشی عدم استحکام کے دور میں مالی تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ الیکٹرانکس اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت کئی صنعتی شعبوں میں بھی مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…