منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت نے دوبارہ ملازمت پر پنشن و تنخواہ سے متعلق دونوں نوٹیفکیشنز واپس لے لیے

datetime 18  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد( این این آئی)وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت اختیار کرنے والے افراد کے لیے پنشن اور تنخواہ سے متعلق عائد پابندیوں کے دونوں نوٹیفکیشنز واپس لے لیے۔وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئے آفس میمورنڈم کے مطابق ان نوٹیفکیشنز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔وزارتِ خزانہ نے 22اپریل 2025ء کو جاری کیا گیا وہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے جس کے تحت دوبارہ سرکاری ملازمت پر پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کے انتخاب کو لازم قرار دیا گیا تھا۔

اس نوٹیفکیشن کے ذریعے 60سال کی عمر کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے وفاقی پنشنرز پر بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اسی طرح وزارتِ خزانہ نے 19جون 2025ء کو جاری کیا گیا دوسرا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے جس میں دوبارہ ملازمت پر پنشن کی مشروط اجازت دی گئی تھی،اس نوٹیفکیشن کے تحت تنخواہ کو گراس پنشن کی رقم کے برابر کم کرنے کی شرط عائد کی گئی تھی۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کر دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں سابقہ نوٹیفکیشنز منسوخ کیے جا چکے ہیں اور اب ان پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے ابہام کا خاتمہ اور انتظامی معاملات میں سہولت پیدا کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…