منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

تجارتی منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نیا نگرانی کا نظام نافذ

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)حکومت نے اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی انسداد کیلیے گولڈ سمیت قیمتی دھاتوں کے کاروبار کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسٹیٹ بینک نے تجارتی منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نیا نگرانی کا نظام نافذ کر دیا۔دستاویز کے مطابق منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف نظام مضبوط بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس مقصد کیلیے گولڈ سمیت قیمتی دھاتوں کے کاروبار کی نگرانی مزید سخت کی جائے گی۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، ڈیلرز اوراس کاروبار سے وابستہ افراد کی مانیٹرنگ ہوگی۔منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلئے تمام نان فنانشل بزنسز اینڈ پروفیشنلز کی مثر نگرانی ہوگی، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خطرات کا بھی سامنا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تجارتی منی لانڈرنگ روکنیکیلئے نیا نگرانی کا نظام نافذ کر دیا، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ تجارتی منی لانڈرنگ کے معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔قومی رسک اسیسمنٹ رپورٹ مارچ 2026 تک متعلقہ اداروں کو دی جائے گی، ایس ای سی پی نے جولائی 2025 میں مرکزی بینی فیشل اونرشپ رجسٹری قائم کی تھی۔ یہ رجسٹری جنوری 2026 تک مالی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے آن لائن دستیاب ہوگی۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اکتوبر 2022 میں فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر آیا تھا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط و سفارشات پر مسلسل عمل درآمد جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…