منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب کی صنعتی کارکنوں کیلئے 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ کے بے گھر صنعتی ورکرز کے نئے تعمیر کردہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی۔تفصیلات کیمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے بٹن دبا کر قرعہ اندای کے پراسیس کا آغاز کیا، کامیاب صنعتی ورکرز کو مبارکباد دی، 720 صنعتی ورکرز اپنے بنے بنائے گھروں کے مالک ہوں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیوگان اور سپیشل افراد کو قرعہ اندازی سے الگ کر کے فلیٹ دینے کا حکم دے دیا، صنعتی کارکنوں کے لیے مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں قائدا عظم بزنس پارک میں 700ورکرز کے لئے بیچلر ہاسٹل کی تین ماہ میں تکمیل کی ہدایت کی گئی اور سپیشل صنعتی کارکنوں کی آسانی اور تحفظ کے لئے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس دینے کا حکم دیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ندیم طاہر نامی صنعتی کارکن کو خود فون کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ اپنے امی ابو کو ساتھ رکھنا، ان کی دعاؤں سے آپ کو فلیٹ ملا۔واضح رہے کہ سندر فیز ٹو کے لئے 672 فلیٹس، ملتان میں 656 اور واربرٹن ننکانہ صاحب میں 544 فلیٹس صنعتی کارکنوں کو دیئے جائیں گے،جھنگ میں کمالیہ میں بننے والی لیبر کالونیز میں 2000 صنعتی کارکنوں کو تین تین مرلے کے مفت پلاٹ دیئے جائیں گے، جھنگ میں 1300اور کمالیہ میں 700صنعتی ورکرز کو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے بعد پلاٹ ملیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…