جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے کرپٹو کرنسی کی تیاری کیلئے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو اجازت نامہ جاری کردیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری اور سرگرمیوں کیلئے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کا اجازت نامہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے)کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا گیا۔این او سی کا اجرا ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرزکیلئے باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک کی کوششوں کا حصہ ہے اور اسے سرکاری اداروں کیساتھ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد جاری کیا گیا۔این او سی میں کہا گیا کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں کی اجازت ہوگی۔

ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا مقصد جدت کافروغ، مارکیٹ کی شفافیت اور صارفین کا تحفظ ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ این او سی فریم ورک کا آغاز پاکستان کے مالی نظم اور ذمہ دارانہ جدت کے عزم کا ثبوت ہے، ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی دنیا کی پہلی اے آئی سے چلنے والی ریگولیٹری اتھارٹی بن رہی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اتھارٹی نے اے آئی سے چلنے والا ایویلیوایشن سسٹم، دستاویزات کا جائزہ اور ریکروٹمنٹ پورٹل متعارف کرا دیا ہے، اے آئی سے نگرانی کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے اور پاکستان عالمی ریگولیٹری معیار سے ہم آہنگ ہوا ہے۔چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہاکہ آج پاکستان کے ڈیجیٹل ایسٹ ایکو سسٹم کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے، این او سی کا اجرا مکمل لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ ماحول کی طرف پہلا قدم ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ صرف بہتر گورننس اور مکمل طور پر مطابقت یافتہ عالمی پلیٹ فارمز ہی لائسنسنگ کے اگلے مراحل تک پہنچ سکیں گے، یہ بہترین فریم ورک پاکستان کی فیٹف کے معیار سے ہم آہنگی کو مضبوط بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں داخلے کیلئے ہر کمپنی کو شفافیت، گورننس اور رسک مینجمنٹ کے اعلیٰ معیار پر پورا اترنا ہوگا، پاکستان3سے 4کروڑ صارفین کے ساتھ دنیا میں کرپٹو صارفین کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں سالانہ ڈیجیٹل ایسٹ ٹریڈنگ کا حجم 300ارب ڈالر سے زائد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…