جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

پاکستانی وزارت مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنیوالی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی وزارت مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ خدام الحجاج کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک اشتہار جعلی ہے، جو سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کیلئے ملازمتوں کی پیشکش کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار، جس میں مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ سروسز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی، ایک جعلی کمپنی کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اشتہار میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کا غلط رجسٹریشن نمبر استعمال کیا گیا ہے۔

وزارت نے ایکس پر ‘خادمین حج’ نامی کمپنی کا جعلی اشتہار بھی شیئر کیا، جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 2 سالہ معاہدے کے تحت مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے ملازمتیں، مفت ویزے، واپسی کے ٹکٹ اور رہائش فراہم کرے گی۔

وزارت نے شہریوں کو ان عناصر سے پوشیار رہنے کیلئے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سرکاری ویب سائٹس پر کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات کی تصدیق کریں،ایسے اشتہارات میں دئیے گئے موبائل نمبرز پر رابطے سے گریز کریں اور صرف سرکاری لینڈ لائن نمبرز کو استعمال کریں۔مزید برآں ترجمان وزارت نے کہا کہ کسی بھی شکایات کی صورت میں شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔انہوں بتایاکہ جعلی اشتہار شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…