اسلام آبا د (نیوز ڈ یسک) محکمہ لوکل گورنمنٹ نے موت اور پیدائش کی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی۔
لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موت اور پیدائش کے اندراج کے لیے متعارف کرائی گئی اس موبائل ایپلیکیشن کا نام CRMS موبائل ایپلیکیشن ہوگا۔
اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے موت اور پیدائش کی رجسٹریشن گھر بیٹھے موبائل فون پر کی جائے گی اور ڈیٹا مکمل ہونے کے بعد آن لائن سرٹیفکیٹ بھی دستیاب ہوگا۔گے۔















































