جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

datetime 11  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختون خوا میں نشپا بلاک کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 2 ہزار 280 بیرل تیل اور یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس کی پیداوار ہو گی۔

ترجمان کے مطابق خیبر پختون خوا میں نشپا بلاک کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، جس سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائرہ میں مزید اضافہ ہو گا۔ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، اس کنویں کی ڈرلنگ 5 ہزار 170 میٹر گہرائی تک مکمل کی ہے۔او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد کی حصے دار ہے، پی پی ایل 30 اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے حصے دار ہیں۔ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…