جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان نے 2027تک 45ایل این جی کارگوز کی خریداری منسوخ کردی

datetime 6  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے 2027تک 45ایل این جی کارگوز کی خریداری منسوخ کر دی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان نے قطر سے 24اور اٹلی سے ایل این جی کے 21کارگوز کی خریداری منسوخ کی، قطر سے 2026میں درآمد کیے جانے والیایل این جی کارگوز میں سے 24منسوخ کیے گئے۔اٹلی کی کمپنی سے 2026میں 12کی بجائے صرف ایک ایل این جی کارگو درآمد کیا جائے گا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے درآمد کیا جانے والا واحد ایل این جی کارگو جنوری 2026میں آئے گا، 2027میں اٹلی کی کمپنی سے خریدے جانے والے 12میں سے 10کارگوز منسوخ کردئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے قطر اور اٹلی کی کمپنی سے ایل این جی خریداری کے طویل مدتی معاہدے ہیں، یہ منسوخی ایل این جی خریداری کے طویل معاہدوں کے تحت آنے والے کارگوز کے لیے کی گئی۔ذرائع کے مطابق متعلقہ عالمی کمپنیوں کے ایل این جی کارگوز کی منسوخی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔اٹلی کی کمپنی کا پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ساتھ کارگوز سپلائی کا 15سال کامعاہدہ ہے، قطر کی کمپنی کا ایل این جی کارگوز کی فراہمی کا پی ایس او کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ ہے، پاکستان طویل مدتی معاہدوں کے تحت ہر ماہ 10ایل این جی کارگوز درآمد کرتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…