جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

تنخواہ دار طبقے سے ریٹیلرز، ہول سیلرز و ایکسپورٹرز کے مجموعی ٹیکس سے دوگنا ٹیکس وصول

datetime 22  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)تنخواہ دار طبقے سے ریٹیلرز، ہول سیلرز اور ایکسپورٹرز کے مجموعی ٹیکس سے دوگنا ٹیکس وصول کرلیا گیا۔ایف بی آر کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 130ارب روپے ٹیکس دیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 20 ارب روپے زائد ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تنخواہ داروں سے 110ارب ٹیکس جمع ہوا تھا۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال تنخواہ دار طبقے سے 55ارب روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جائیگا، ایف بی آر نے رواں سال تنخواہ دار طبقے سے 600ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا، گزشتہ مالی سال تنخواہ دار طبقے سے 545ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 3ماہ میں جائیداد کی خرید و فروخت سے 68ارب روپے کی وصولی ہوئی، گزشتہ مالی سال پہلی سہ ماہی میں جائیداد کی خرید و فروخت سے 41ارب ٹیکس جمع ہوا تھا۔ زیرجائزہ عرصے کے دوران ایکسپورٹرز نے 45ارب، ہول سیلرز نے 14.6ارب روپے ٹیکس دیا، اس دوران ریٹیلرز نے 11.5ارب روپے ٹیکس جمع کرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…