منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر دیگر مغربی کرنسیوں کی نسبت ڈالر کمزور ہونے اور تجارتی جنگ سے ڈی ڈالرائزیشن رحجان کے اثرات زرمبادلہ کی مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑے ہیں اور انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر دو پیسے کی کمی سے 281 روپے 12پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے ڈالر کی قدر ایک پیسے بڑھ کر 281روپے 13پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

کاروباری دن کے کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 15پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)کے ساتھ 1.2 ارب ڈالر کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کے اجرا میں تاخیر کے خدشات ختم ہونے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں اضافے کی توقعات، آئی ایم ایف حکام کا کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کیے جانے اور ملک میں مزید انفلوز کے امکانات زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…