جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

datetime 11  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.17 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 4.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ پاکستان بیورو برائے شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 332.75 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتہ 332.17 فیصد اور گزشتہ سال اسی تاریخ کو 318.91 پوائنٹس تھا۔ہفتہ کے دوران 6 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی،21کی قیمتوں میں اضافہ اور 24کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ہفتہ رفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 11.34 فیصد، کیلا1.29 فیصد، آلو0.93 فیصد، دال چنا 0.35 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.07 فیصد کی کمی ہوئی۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 8.92 فیصد، پیاز7.47 فیصد، آٹا5.74 فیصد، انڈے 2.25 فیصد، گڑ 1.70 فیصد، لہسن وایک کلوبناسپتی گھی 0.86 فیصد،اڑھائی کلو بناسپتی گھی 0.59 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.50 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا،17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.14 فیصدکی کمی ہوئی، 17733 روپے سے لے کر22888 روپے ماہوار ا?مدنی والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے، 29518 روپے سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.18 فیصد، 0.20 فیصد اور 0.16 فیصد کا اضافہ ہوا۔صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…