پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

گدھے کے گوشت کے بعد جعلی کولڈ ڈرنک تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2025 |

پشاور(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی واصف سعید کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ گزشتہ روز تحصیل پبی، بانڈہ نبی، نوشہرہ میں جعلی برانڈڈ کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پر کامیاب کارروائی کی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران فیکٹری سے بڑی مقدار میں سیرپ برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیا گیا۔

مزید براں، یونٹ سے 4 فلنگ مشینیں، 2 مکسنگ ٹینکس، 3 واٹر و مشروبات ٹینکس، 8 بیگز خالی بوتلیں اور 9 کین فلیورز و کیمیکلز بھی سرکاری تحویل میں لے لیے گئے۔ مزید تفصیلات کیمطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے فیکٹری کو سیل کر دیا جبکہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل واصف سعید نے کامیاب کارروائی پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ جعلی اور غیر معیاری کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ایسے گھناؤنے کاروبار صوبے کے عوام کی صحت کے دشمن ہیں، جن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…