پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اضافی 2ارب ڈالر کے ترسیلات زر کی متوقع آمد، حکومت کی 40 کروڑ ڈالر مالیت کے عالمی بانڈز کے اجرا کی منصوبہ بندی اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان سے درآمدی بل میں متوقع کمی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو دن بھر ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 281روپے 5 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 35 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی، حکومت کی جانب سے 10 سالہ یورو بانڈز کے سرمایہ کاروں کو 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کا عمل مکمل ہونے اور سیلاب کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی اطلاعات بھی روپے کی قدر میں استحکام کا باعث ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…