جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مانیٹری پالیسی میںشرح سود میں اضافہ کیا جا سکتاہے ‘ معاشی ماہرین

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اسٹیٹ بینک کی جانب سے 23 مئی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا جس میں شرح سود کے حوالے سے ہوگا کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے شرح سود میں اضافہ ہوگا کمی ہوگی یا برقرار رکھا جائے گا؟۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی کے

بعد بھی مہنگائی کی بلند شرح برقرار ہے، ٹی بلز پر منافع کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور 15 فیصد کے قریب پہنچ گیا ہے، اس کے علاوہ کرنٹ اکائونٹ خسارے کا دبائو بھی برقرار ہے جس کے پیش نظر قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شرح سود میں اضافہ کیا جائے ۔عارف حبیب گروپ کی جانب سے آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں متوقع تبدیلی کے حوالے سے بینکنگ، انشورنس اور مالیاتی اداروں سے منسلک افراد کا سروے کیا گیا ہے جس کے نتائج کے مطابق 85 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ ہوگا جبکہ 15 فیصد کا خیال ہے کہ اضافہ نہیں ہوگا۔سروے میں جن 8 فیصد افراد کا خیال ہے کہ شرح سود میں مزید اضافہ ہوگا ان میں 54 فیصد کا خیال ہے کہ ایک فیصد شرح سود میں اضافہ ہوگا اور 15 فیصد کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، 5 فیصد کی رائے ہے کہ 50 بیسز پوائنٹس یعنی 0.5 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ 4 فیصد 200 اور 4 فیصد 200 سے زائد بیسز پوائنٹس اضافے کی توقع ظاہر کررہے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…