منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس(کل)8 مارچ بروز منگل کو ہوگا جس میں رواں سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔پاکستان میں شرح سود اس وقت 9.75 فیصد ہے، آئندہ مانیٹری پالیسی میں یہ شرح برقرار رکھی جائے گی، اضافہ ہوگا یا کمی ہوگی اس بارے میں معاشی ماہرین کی مختلف آرا ء سامنے آرہی ہیں تاہم بیشتر ماہرین کے مطابق

شرح سود بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی جائے گی۔ٹاپ لائن سکیورٹیز کی جانب سے اس سلسلے میں ایک پول کا انعقاد کیا گیا جس کے نتائج کے مطابق 52.7 فیصد افراد کے مطابق شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور 14.3 فیصد افراد کا خیال ہے کہ 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ متوقع ہے جبکہ 24.2 فیصد افراد کے مطابق 50 بیسس پوائنٹس اور 6 فیصد کے مطابق 50 بیسس پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوسکتا ہے، اس کے مقابلے میں 1.2 فیصد افراد کا خیال ہے کہ 25 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوسکتی ہے اور 2.4 فیصد کا خیال ہے کہ 25 بیسس پوائنٹس سے زائد بھی امکان ہے۔پول میںبینکنگ، مالیاتی اداروں اور صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا جس میں رائے دینے والے 73 فیصد افراد کے مطابق شرح سود میں تبدیلی کا امکان نہیں جبکہ 27 فیصد افراد کا خیال ہے کہ 50 بیسس پوائنٹس تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…