پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

17فیصد سیلز ٹیکس کی شرح میں کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ‘ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عابد حفیظ عابد نے کہا ہے کہ ترمیمی فنانس بل کی منظوری کے تحت 17 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے منفی اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ،17فیصد سیلز ٹیکس سے350 ارب کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا

،ادویات سے لے کر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء 30 سے 50 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہیں اس لئے اس پر نظر ثانی کرکے اس کی شرح کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں ملاقات کے لئے آنے والے ٹیکس ممبران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران دفاتر میں بیٹھ کر غلط نوٹسز جاری کر رہے ہیں ، جن کے اثاثے لاکھوں میں ہیں انہیں کروڑوں کے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں،جب لاکھوں کمانے والے کو کروڑوں کے نوٹسز جاری کئے جائیں گے تو اس سے خوف و ہراس نہیں پھیلے گا تو اور کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے قانونی اور جائز راستہ اختیار کرے نہ کی من مانیاں کی جائیں ،معیشت کی ترقی کے لئے ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بحال رکھنا نا گزیر ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…