پاک امریکا تعلقات سے ‘سی پیک’ پر اثر نہیں پڑے گا، عبدالرزاق داؤد

7  جولائی  2021

اسلام آبا د(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاک۔ امریکا تعلقات سے چین۔ پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) متاثر نہیں ہوگی۔ایک انٹرویومیں پاک۔ امریکا تعلقات کے سی پیک پر اثرات کے حوالے سے سوال پر عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ

میرے خیال میں ہمارے امریکا سے تعلقات کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، امریکا جانتا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے کتنا اہم ہے اور اہم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 50 فیصد سرمایہ کاری چین سے آئی ہے اور آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے بعد چین کے لیے ہماری برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے چین ہمارے لیے بہت اہم ہے اور ہمارا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔افغانستان سے امریکی انخلا کے پاکستان کے بین الاقوامی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر اثرات کے متعلق عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ میرے خیال میں امریکی انخلا سے ہمارے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ ہماری آئی ایم ایف سے الگ بات چیت ہے اور وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاملات کو بہت بہتر طریقے سے سنبھالا ہے۔مشیر تجارت نے پاکستان کی علاقائی تجارت کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم ‘بہت کم’ ہے جو افسوسناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ازبکستان جیسے دیگر علاقائی ممالک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے رواں سال پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کی باہمی تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق پیشکش میں گہری دلچسپی ظاہر کی تھی۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ان کی دلچسپی یہ ہے کہ پاکستان سے ان کی اشیا کو افریقی مارکیٹوں کے لیے راستہ دیا جائے ،ہمیں وسطی ایشیا میں ایسے ملک کی ضرورت ہے جس کے علاقائی روابط ہو اور وہ ازبکستان ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…