جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت سے کپاس اور یارن درآمد کرنے کی سمری تیار

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ملک میں کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی ہونے کے بعد وزارت تجارت نے بھارت سے کپاس اور یارن درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی،وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے اسے کسانوں کے مفادات کے خلاف قرار دیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت نیشنل فوڈ کا کہنا ہے کہ بھارت میں

سبسڈی کے باعث کپاس کی پیداواری لاگت کم ہے اور بھارت سے کپاس کی درآمد ملک میں کپاس کی پیداوار مزید متاثرکرسکتی ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے بھارت سے کپاس کی درآمد محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی کا تخمینہ ہے۔ دوسری جانب وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کی ترقی کے لیے پر عزم ہے اور دور رس نتائج کے حامل منصوبے متعارف کر وارہی ہے۔ زراعت کے شعبہ میں دستیاب وسائل کے باکفایت استعمال کیلئے ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جارہا ہے۔زرعی مداخل پر سبسڈی کے ذریعے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ملکی معیشت میں بہتری کے لیے زراعت کی ترقی ناگزیر ہے۔وزیر زراعت نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کپاس کی بحالی کے لئے بھی پر عزم ہے اور اس سلسلے میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ ہمارے ملکی جی ڈی پی میں زراعت کا حصّہ قریباً60 ارب ڈالر ہے جس میں پنجاب کا حصّہ دو تہائی یعنی40 ارب ڈالر ہے۔محکمہ زراعت پنجاب زرعی شعبے میں اصلاحاتی پیکج کے مطابق ہنگامی

بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔ زرعی تحقیق کے شعبے کے لئے بھی ایک جامع اصلاحاتی پیکج پر غور کیا گیا جس کے تحت زرعی سائنسدانوں کو مالی مراعات کے عوض پر تحقیق اور نئی اقسام کی دریافت کا ٹارگٹ دیا جائے گا جسے مقرہ مدت میں پورا کرنا لازم و ملزوم ہوگا تاکہ جدید تحقیق کی روشنی میں فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور بین الاقوامی سطح پر زرعی برآمدات کو بڑھایا جا سکے جس سے ملکی معیشت کو مضبوط ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…