منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں، چینی، آٹا اور گھی سمیت 19 اشیاء سستی ہونے کا امکان

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینے کی تیاری کرلی، وزارت صنعت و پیداوار نے 6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کارمضان ریلیف پیکج تجویز کیا ہے۔چینی 68 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، گھی 200 روپے فی کلو کرنے کی تجویز ہے۔چائے کی پتی پر 50 اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان پیکج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر10 سے 50 روپیتک سبسڈی تجویزکی گئی ہے۔ ریلیف پیکج دینے کی سمری وزارت صنعت و پیداوار نے تیار

کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔خوردنی تیل پر 20 اور دال چنا پر 15 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز ہے جبکہ دال ماش اور دال مونگ پر 10,10 روپے فی کلو،دال مسور پر 30 روپے،دال چناپر25 اور بیسن پر 20 روپے فی کلوسبسڈی تجویز کی گئی ہے۔کھجور پر 20 روپے، باسمتی اورسیلا چاول پر دس دس روپے جبکہ ٹوٹاچاول پر12 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔1500 ملی لٹرمشروبات کی بوتل پر 25 روپے اور800 ملی لٹر بوتل پر20 روپے سبسڈی تجویزکردی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…