جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ملائیشیا کی معروف کمپنی کی کار پاکستانی مارکیٹ میں آنے کو تیار

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کی معروف آٹو موبائل بنانے والی کمپنی پروٹون اپنی (ساگا) کار پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے جا رہی ہے، اس کار کے متعلق کمپنی نے ایک ٹیزر جاری کیا ہے جس میں پاکستانی مارکیٹ کے لیے جلد آ رہا ہے،کے لفظ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ پروٹون ساگا ملائیشیا میں سب سے زیادہ فروخت

ہونے والی کار جسے ملائیشیا کی مہران کہنا بے جا نہ ہو گا مگر ایسا نہیں کہ یہ گاڑی مہران ہی کی طرح اچھے فیچرز کے بغیر مارکیٹ میں دی جائے گی۔ پاکستانی مارکیٹ میں اس گاڑی کی تین اقسام متعارف کرائی جائیں گی، جن میں اسٹینڈرڈ مینوئل، اسٹینڈرڈ آٹو میٹک اور پریمیم آٹو شامل ہیں۔اس گاڑی میں ہیلوجن ہیڈ لائٹس، فرنٹ پروٹون سگنیچر انفنیٹ ویو گرل جس کے نیچے کے کرومڈ لائن ہے۔ساگا میں فوگ لائٹس کی جگہ لونگیٹ ایل ای ڈی لائٹس دی جائیں گی۔اس گاڑی کی پروفائل سادہ اور ایلیگنٹ معیار کی ہے۔ساگا کے سائیڈمرر پر بھی ٹرن ویو سگنل، 15 انچ کے اسپورٹس معیار کے الائے رم، ریئر اینڈ پر انٹی گریٹڈ ٹرنک اسپائلر بھی موجود ہیں۔ بمپر کے نچلے حصے پر ڈوئل اگزاسٹ ڈیزائن گرل اور کروم کی لائن ہے۔یہ گاڑی 1300 سی سی انجن کی حامل ہو گی اوراس کا انجن 89 ہارس پاور اور 120 نیوٹن میٹرک ٹارک پیدا کرے گا جس میں 4 گئیر کا سسپنشن سسٹم موجود ہوگا۔گاڑی کے اندرونی حصے میں صرف کالا رنگ ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس میں فرنٹ پر دو ائیر بیگز، ڈرائیور سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور 7 انچ کی ملٹی میڈیا ایل ای ڈی ود اینڈرائیڈ فنکشن انسٹال ہوگی۔پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت بائیس لاکھ سے شروع ہو گی، یہ قیمت پاکستان میں موجود چھوٹی گاڑیوں سے زیادہ ہے لیکن یہ گاڑی بڑی گاڑیوں کے مزے دے گی۔اس میں تمام وہ خصوصیات ہیں جو کسی اچھی اور بڑی گاڑی میں ہونی چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…