منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

ایک جانب کروناوائرس کے حملے کا خطرہ، دوسری جانب پریشان حال عوام پر دالیں، گھی اور چینی مہنگی کرکے مزید بوجھ لاد دیا گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں دالوں، گھی، چینی کی قیمتوں میں 20 روپے کلو تک کا اضافہ ہوگیا۔کریانہ مرچنٹس، نان بائیوں نے قیمتوں میں سرکاری اضافہ کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔

صدر کریانہ مرچنٹ پرویز بٹ کے مطابق دال مونگ 230 روپے سے 250 روپے کلو، دال ماش220 سے 227 روپے کلو، چینی کی قیمت میں 2 روپے کلو تھوک کا اضافہ ہوگیا۔ چینی کی 50 کلو کی بوری اضافہ کے ساتھ 4020 روپے ہوگئی، جبکہ سفید چنا کی قیمت 10 روپے اور چاول 12 روپے مہنگا ہوگیا۔ صدر پرویز بٹ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سپلائی میں بھی کمی ہورہی ہے، اجناس کے دام میں اضافہ کے ساتھ نئی قیمتیں مقرر کی جائیں، ورنہ ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔خوراک کے ساتھ ساتھ کفن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جب کہ پھولوں کی پتیوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔ مردانہ کفن سلا ہوا 1200 روپیسے بڑھ کر 2100 روپے ہوگیا، زنانہ کفن سلا ہوا 1300 روپے سے بڑھا کر 2200 سے 2500 روپے کر دیا گیا۔ قبروں پر ڈالنے والے خشک پھول اور چادر بھی 200 روپے سے بڑھ کر 500 سے ایک ہزار روپے تک ہوگئی۔دوسری جانب شادی، ولیمہ، مہندی، سیاسی و سماجی تقریبات ختم ہونے سے پھولوں کے ہار، گجرے، پھولوں کی پتیوں اور مالا کی قیمت کم ہوگئی۔ گلاب کے پھولوں کی پتیاں 400 روپے کلو سے کم ہوکر صرف 100 روپے کلو ہوگئیں جب کہ گلاب کے پھولوں کا ہار صرف 10 روپے، گجرے 8 سے 10 روپے اورمالا کی قیمت 15 روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…