لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی سہیل اقبال بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے بچائوکیلئے اقدامات کر رہی ہے لیکن اس موقع پر کرونا وائرس کے نام پر فراڈ مافیا سرگرم ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت گر گئی ، شرح سود کم ہو گئی لیکن ہماری ہاں کچھ
نہیں کیا جارہا ہے ۔ امریکہ نے شہریوں کو ریلیف پیکج دے رہا ہے لیکن ہم کچھ نہیں کر رہے ہیں ۔ مہنگی ترین بجلی کی وجہ سے صنعتیں متاثر ہیں ، فرنس آئل اور کوئلہ سستا ہو چکا ہے لیکن ریلیف نہیں دیا جارہا۔ سہیل بھٹی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ کو بہترین کام کرنا ہو گا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 30سے 40روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے ۔