اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

سرسید احمد خان کی خدمات، اسٹیٹ بینک کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی بینک دولت پاکستان نے سرسید احمد خان کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرسید احمد خان انیسویں صدی کے مفکر ، ماہر تعلیم اور مسلمان مصلح تھے جنہوں نے برصغیر پاک و ہند میں دو قومی نظریے کا ابتدائی تصور پیش کرتے ہوئے

مسلمانوں میں شعور بیدار کیا۔ سرسید احمد خان کی جدوجہد کے ثمرات 1947 میں پاکستان کی صورت میں سامنے آئے اور مسلمانوں کو ایک علیحدہ ریاست نصیب ہوئی جہاں وہ آزادانہ عبادات کرسکتے ہیں۔ قومی بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرسید احمد خان کی 200ویں سالگرہ 17 اکتوبر کو منائی جائے گی، اُن کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ یادگاری سکہ 17 اکتوبر 2018 سے بینک سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 17 اکتوبر کو جاری ہونے والا سکہ تانبے ، نکل، قطر کی دھاتوں کو ملا کر بنایا گیا ہے جس کا وزن 13.5 گراہم ہوگا۔ سکے کے سامنے والے حصے پر ہلال اور پانچ کونوں والے ستارے کا ابھرتا ہوا ڈیزائن ہے، جس پر بیرونی کنارے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ درج ہیں۔ اسی طرح پشت پر سرسید احمد خان کی تصویر ہے جس پر اُن کی پیدائش 1917 تا 2017 اکتوبر کے ساتھ 200ویں سالگرہ کے الفاظ کندہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…