پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان بزنس کونسل نے آئی ایم ایف پروگرام ‘ناگزیز’ قرار دے دیا

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے انتخابات کے تناظر میں 100 دن پر مشتمل اقتصادی ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے منصوبے کو ملکی معیشت کے لیے ناگریز قرار دے دیا۔ پی بی سی کے چیف ایگریکٹو احسان ملک نے واضح کیا مختصر المیعاد قرضے پر انحصار نہیں کیا جا سکتا تاہم آئی ایم ایف کا معاشی پروگرام ناگزیز ہے۔

اس لیے حکومت اور اپوزیشن موقعے سے فائدہ اٹھائیں تاکہ مقامی صنعت کی بقاء ممکن ہو سکے۔ آئی ایم ایف کا دباؤ: بجلی صارفین پر 3 سرچارجز لگانے کی تیاری انہوں نے کہا کہ ’مختصر دورانیے کے قرضوں کا مقصد بحران سے بچنے کے لیے ’سہارا‘ دینا ہوتا ہے جبکہ ملک میں ابتر اقتصادی صورتحال کو مستقل طور پر ’ٹھیک‘ کرنے کے لیے ہر دوسرے اور تیسرے سال آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑتا ہے، جس کی بنیادی وجہ ہمارے اقتصادی نظام کی خرابیاں ہیں۔ احسان ملک نے کہا کہ پاکستان کو سالانہ 30 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنی ہوں گے اور ملکی برآمدات میں اجناس کے بجائے ویلیو ایڈڈ مصنوعات شامل ہونی چاہیے جبکہ ملک میں 20 کروڑ شہری مسابقت کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبے (اسپیشل اکنامکس زون) کے تحت مقامی صنعت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے تاہم اس کے تحت ملازمت، برآمد اور درآمد میں اضافہ ہونا چاہیے اور اس میں مکمل شفافیت بہت ضروری ہے۔ ‘آئی ایم ایف، عالمی اور ایشین بینک بھی امریکا کے ہتھیار ہیں‘ احسان ملک نے کہا کہ ’تجارتی معاہدوں سے ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہونا چاہیے جس کے ذریعے برآمدات میں اضافہ اور خام مال کی درآمدات بڑھائی جائیں تاکہ مصنوعات کی تیاری ملک میں ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چائینا کے ساتھ ایف ٹی اے پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہےتاکہ مطلوبہ ہدف کا حصول ممکن ہو اور تجارتی خسارے سے باہر نکل سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترکی، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے نتیجے میں مقامی ملازمت کی صنعت متاثر نہ ہو۔ اس حوالے سے پی بی سی کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ موجودہ ڈیٹا بیس کی بنیاد پر اقتصادی امور سے متعلق دستاویزات کی تیاری کا عمل تیز ہونا چاہیے۔

تاہم ٹیکس پالیسی کو ٹیکس وصولی سے علیحدہ رکھا جائے تاکہ مالی سال پر مشتمل پالیسی میں تنزلی کے اشاریوں میں کمی آئے اور طویل المعیاد ترقی کے امکانات روشن ہوں۔ امریکا نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر سے زائد عسکری امداد روک دی احسان ملک نے تجویز دی کہ کوپریٹ ٹیکس ریٹ میں بتدریج 25 فیصد کمی لائی جائے جبکہ ملک کی کمزور معیشت کے لیے 17 فیصد سیلز ٹیکس ریٹ بہت زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…