ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ،متعلقہ حکام نے خبر دار کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) پنجاب کے محکمہ زراعت نے خبردار کیا ہے کہ متعدد منفی اشاریوں کے باعث پنجاب سے رواں برس گندم کی پیداوار 1 کروڑ 90 لاکھ ٹن سے زائد نہیں ہو سکے گی ۔ ذرائع کے مطابق اگر پنجاب میں گندم کی پیداوار ایک کروڑ 90 لاکھ ٹن رہی تو تناسب کے اعتبار سے یہ گزشتہ 5 برس میں سب سے کم پیداوار ہو گی اور انداز کے مطابق کسانوں کو مجموعی طور پر 32 ارب 20 کروڑ روپے کا مالی خسارہ ہو گا ۔

جبکہ گزشتہ سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ ٹن رہی تھی۔گندم کے ایکسپورٹرز اور کسانوں کا کہنا ہے کہ اصل خسارہ تخمینے سے کئی زیادہ گنا ہوگا۔اس ضمن میں خیال رہے کہ ملک میں گندم کی مجموعی پیداوار 2 کروڑ 64 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی تاہم پنجاب کی جانب سے 2 کروڑ ٹن کا حصہ شامل ہوتا ہے۔محکمہ زراعت کے ریکارڈ کے مطابق صوبے کے جانب سے فروری کے ابتدائی 10 دنوں میں 41 ہزار کیوبک فٹ فی سکینڈ (کیوسک)پانی کا تقاضہ کیا گیا تاہم صرف 12 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا گیا۔ریکارڈ کے مطابق اگلے 10 دن میں 51 ہزار کیوسک پانی کی طلب کے مقابلے میں صرف 29 ہزار 200 کیوسک پانی فراہم کیاگیا جبکہ فروری کے آخری 10 ایام میں مجموعی طور پر 34 ہزار 700 کیوسک پانی دیا لیکن طلب 47 ہزار کیوسک پانی کی تھی۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں حالات بہتر نہیں ہو سکے اور 52 ہزار اور 59 ہزار کیوسک پانی کی طلب کے بدلے میں بلترتیب 29 ہزار 400 اور 23 ہزار 200 کیوسک پانی فراہم کیا گیا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ پنجاب نے ملکی سطح پر پانی کی کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے دریائے سندھ سے ماضی کے مقابلے میں 36 فیصد کم پانی کا تقاضہ کیا۔فارمر ایسوسی ایٹ پاکستان کے رکن آباد خان نے بتایا کہ مطلوبہ طلب سے کم پانی کی فراہمی کے نتیجے میں گندم کی فصل کو غیر معمولی نقصان پہنچا، گزشتہ برس کے مقابلے میں صوبے بھر میں فصل کا قد بھی چھوٹا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا تھا کہ امسال ربیع میں 30 فیصد بارش کم ہوئی اور مارچ میں اوسطا درجہ حرارت کے مقابلے میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافے دیکھنے میں آیا۔پانی اور بارش میں کمی سمیت درجہ حرارت میں اضافے سے فصلوں کا نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ دوسری جانب غیر معیاری کھاد نے خسارے میں مزید اضافہ کردیا۔آباد خان نے بتایا کہ فضل کے ابتدائی 6 ہفتوں میں 80 فیصد کھاد درکار ہوتی ہے۔

لیکن کسانوں کو اکتوبرسے دسمبر میں کھاد کی عدم دستیابی کی شکایت رہتی ہے اور پھر جنوری میں 39 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔محکمہ زراعت میں ایک عہدیدار کے مطابق ایک کروڑ 64 ہزار ایکڑ زرعی زمین پر ایک کروڑ 25 ہزار ایکٹر پر فصل لگائی گی لیکن باقی زرعی زمین پر 20 نومبر کے اواخر میں فصل کی بیجائی کی گئی۔مذکورہ اعداد وشمار اور منفی اشاریوں کے پیش نظر کسانوں کا خیال ہے۔

کہ پنجاب میں 10 لاکھ ٹن اور سندھ میں 5 لاکھ ٹن کم پیداوار ہوگی اس طرح قومی سطح پر متعین پیداواری ہدف 2 کروڑ 64 لاکھ 40 ہزار ٹن سے کم ہو کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک محدود ہو جائی گی۔آباد خان نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت مذکورہ نقصان کو محسوس کرنے سے قاصر ہے لیکن کسانوں کو 50 ارب روپے کا مالی خسارہ ہوسکتا ہے جو کہ کسان برداری کے لیے بے چینی کا باعث بن رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…