بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سی پیک کی مقبولیت دن بدن بڑھنے لگی ،اب کس ملک نے منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی،جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

datetime 27  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ چند سال میں پاکستان کیساتھ باہمی تجارت کو 50 کروڑ ڈالر سالانہ تک لے جانے میں دلچسپی رکھتا ہے،کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع موجود ہیں۔منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر

نیکولے گویا نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان سیاسی سطح پر بہت اچھے تعلقات قائم ہیں،لیکن اقتصادی تعلقات ان کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہیں،رومانیہ پاکستان کیساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے،کیونکہ پاکستان کاروبار و سرمایہ کاری کیلیے ایک پرکشش ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلیے بہت اہم منصوبہ ہے کیونکہ اس سے علاقائی روابط بہتر ہوں گے اور پاکستان کیلئے بے شمار اقتصادی فوائد پیدا ہوں گے،رومانیہ بھی سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے،پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اب کافی بہتر ہو گئی ہے،جس سے کاروبار و سرمایہ کاری کو بہتر فروغ ملنے کی توقع ہے۔اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تقریبا 10کروڑ ڈالر کی باہمی تجارت دونوں کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے،جس کو بہتر کرنے کیلیے دونوں ممالک کی جانب سے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ معدنیات، زراعت، فارماسوٹیکلز، سمنٹ کی پیداوار، توانائی کے متبادل ذرائع، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سپورٹس، تیل و گیس کی تلاش، ہیلی کاپٹرز کی تیاری اور دفاعی شعبے سمیت متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرنے کی

صلاحیت رکھتے ہیں،لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک کثرت سے تجارتی وفود کو تبادلہ کریں اور باقاعدگی کیساتھ کاروبار سے متعلقہ معلومات ایک دوسرے کیساتھ شیئر کریں، ایک دوسرے کے ملک میں تجارتی نمائشیں منعقد کرنے سے بھی تجارتی تعلقات کو بہتر فروغ ملے گا۔شیخ عامر وحید نے کہا کہ سی پیک کیوجہ سے پاکستان میں کاروبار و سرمایہ کاری کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رومانیہ کے سرمایہ کار سی پیک میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلیے پاکستان کا دورہ کریں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر رومانیہ کے سفارتخانے کیساتھ مل کر دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو قریب لانے کی کوشش کرے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…