اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ترقی کرنے والی10 ملکوں کی عالمی فہرست میں پاکستان کا نام شامل ہونا کامیاب اقتصادی اصلاحات کا براہ راست نتیجہ ہے۔ جمعرات کو کینیڈا کے وزیر بین الاقوامی تجارت فرانسوا فلپ نے کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظم کے نام ایک خط میں پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے ۔
انہوں نے خط میں کہا ہے کہ عالمی بنک کی کاروبار میں آسانی سے متعلق دوہزار سترہ کی رپورٹ میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے دس ملکوں کی عالمی فہرست میں پاکستان کا نام شامل ہونا ملک کی کامیاب اقتصادی اصلاحات کا براہ راست نتیجہ ہے۔ہائی کمشنر طارق عظم کو ایک خط میں انہوں نے کہاکہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ بڑی تعداد میں کینیڈا کے پاکستانی نژاد باشندے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور کینیڈا کے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا جوگزشتہ سال کے دوران ایک ارب چوالیس کروڑ ڈالر کی سطح پرپہنچ چکے ہیں۔عالمی بنک کی کاروبار میں آسانی سے متعلق دوہزار سترہ کی رپورٹ میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے دس ملکوں کی عالمی فہرست میں پاکستان کا نام شامل ہونا ملک کی کامیاب اقتصادی اصلاحات کا براہ راست نتیجہ ہے۔ہائی کمشنر طارق عظم کو ایک خط میں انہوں نے کہاکہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ بڑی تعداد میں کینیڈا کے پاکستانی نژاد باشندے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور کینیڈا کے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا جوگزشتہ سال کے دوران ایک ارب چوالیس کروڑ ڈالر کی سطح پرپہنچ چکے ہیں۔