کراچی (این این آئی)بڑی چینی انڈسٹری پاکستان منتقل کرنے کی تیاریاں،لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار ملے گا،ملبوسات تیار و برآمد کرنے والی چینی صنعت میں مہنگی افرادی قوت کے باعث پاکستان کی معیشت کو سالانہ 20 تا 40 ارب ڈالر کا فائدہ ہو سکتا ہے۔معروف صنعتکار اور تیار ملبوسات کے برآمدکنندہ ثاقب سعید نے کہا ہے کہ چین میں ملبوسات تیار کرنے والی صنعت کی افرادی قوت کے معاوضے میں ایک ڈالر فی گھنٹہ
کی شرح سے ہونے والے اضافہ کے باعث چینی صنعتکاروں کو سخت مسائل کا سامنا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور ویتنام میں چین کے مقابلہ میں ملبوسات تیار کرنے والی صنعتوں کی افرادی قوت کا معاوضہ تین گنا یعنی 0.3 ڈالر فی گھنٹہ تک کم ہونے کی وجہ سے چین کے برآمدکنندگان اور صنعتکار ان ممالک کی سستی افرادی قوت سے استفادہ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔