پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

ایران نے پانچ سال بعد پاکستان پر سے بڑی پابندی اُٹھالی

datetime 28  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے ہارٹیکلچر کے رینجنل چیئرمین احمد جواد نے بتایا کہ حکومت ایران نے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد کنو کی درآمد سے پابندی اُٹھا لی جو کو فیڈریشن ایک خوش آئندہ اقدام سمجھتی ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب کہ ایران صدر روحانی ایکو سبمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں

جو کہ واضح پیغام ہے کہ حکومت ایران پاکستان کے ساتھ ایک مضبوط تجارتی روابط کو قائم کرنا چاہتی ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاک ایران تجارتی روابط بڑھنے سے اس خطے کی تجارت میں توازن قائم ہو گا اور دونوں برابر اسلامی ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے جو وقت کی بھی اہم ضرورت ہے۔ احمد جواد نے مزید کہا کہ کنو کی پابندی اٹھانے سے پاکستان ایکسپورٹرز ہر سال ساٹھ ہزار ٹن کے قریب کنو ایران کی منڈیوں میں برآمد کر سکیں گے۔ جس کی کنو کی برآمدات میں مجموعی طور پر اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا اس وقت افغان بارڈر جو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بند ہے اور جس سے کنو کی برآمدات افغانستان اور وسطی ایشیاء کے لیے رکی ہوئی ہیں اس وقت میں پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے ایرانی منڈی کھلنے سے انہیں متبادل راستہ مل گیا ہے جس سے وہ مجبوعی طور پر اچھے اہداف کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نہوں نے کہا اس وقت افغان بارڈر جو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بند ہے اور جس سے کنو کی برآمدات افغانستان اور وسطی ایشیاء کے لیے رکی ہوئی ہیں اس وقت میں پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے ایرانی منڈی کھلنے سے انہیں متبادل راستہ مل گیا ہے جس سے وہ مجبوعی طور پر اچھے اہداف کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے وزارت تجارت کو بھی خراج تحسین پیش جن کی وجہ یہ پابندی اُٹھانے والا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا اور تجارت کے نئے راستے کھلے۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…