اسلام آباد(نیوزڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی نئی سمری وزارت پیٹرولیم کوبجھوادی گئی ہے جبکہ اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کرینگے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ یکم مارچ سے نافذ ہونیوالی نئی قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم نواز شریف دیں گے۔
اوگرا کی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 18 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری کے مطابق لائٹ ڈیزل 10 روپے 96 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری بھیجی ہےجبکہ وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کےبعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیںیکم مارچ سے 15 روز کیلئے نافذ العمل ہوں گے۔