منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دہشت گردی کے باوجود پاکستان اس کام میں اس قدر آگے جا رہا ہے کہ ہم بھی حیران ہیں ۔۔ امریکی اخبار کا دھماکہ خیز انکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے باوجود پاکستان کی معیشت عروج کی جانب گامزن ہے،چند ماہ میں پاکستان ابھرتی معیشت کا باضابطہ درجہ پانے کے بعد عالمی سرمایے کی 10 فیصد نمائندگی کرنے والے23 ممالک میں شامل ہو جائے گا ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی شہ سرخیوں کے باجود پاکستان کی معیشت عروج کی جانب گامزن ہے،2016 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی

سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی، جس کا انڈیکس ایک سال میں 52 فیصد بڑھتے ہوئے 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا،2017 میں پاکستان کی شرح ترقی بڑھتی ہوئی 5 اعشاریہ 2 فی صد ہو جائے گی۔اخبارکے مطابق اگر ٹرمپ انتظامیہ دہشت گردی کے خدشے میں ہی پھنسی رہی تو پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک غیر معمولی موقع کھو دے گی۔اخبار کے مطابق مئی میں دنیا کا سب سے بڑی انڈیکس پرووائیڈر کمپنی ایم ایس سی آئی پاکستان کو امرجنگ مارکیٹ انڈیکس کا درجہ دے دے گی، اس سے پہلے دنیا کی صرف 23 اسٹاک مارکیٹوں کو یہ درجہ حاصل ہے،پاکستان میں متوسط طبقے کی تعداد ملکی آبادی کے نصف تک پہنچ چکی ہے،2030 تک یہ مڈل کلاس ایک کھرب ڈالر سالانہ اخراجات کے قابل ہو چکی ہو گی۔مڈل کلاس کے اسی پیسے کی بدولت پاکستان میں نیسلے اور پراکٹر اینڈ گیمبل جیسی ملٹی نیشنل کنزیومر کمپنیوں کا منافع 25 فیصد سالانہ تک پہنچ چکا ہے، ملک میں سیمنٹ، اسٹیل اور گاڑیوں کی فروخت بڑھ رہی ہے۔دنیا کی 4 تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں کے لیے وارپ کا نام وضع کیا گیا ہے، وی اے آر پی میں ویت نام، ارجنٹائن، رومانیہ اور پاکستان شامل ہیں۔پاک چین اقتصادی راہ داری کے تحت 46 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا بڑا حصہ بجلی کی پیداوار پر خرچ کیا جائے گا، جو ملکی معیشت کی ترقی کو مزید تیز کر دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…