جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا اندرونی اور بیرونی قرضہ خوفناک حد تک بڑھ گیا،تشویشناک انکشافات

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زونل چیئرمین میاں وقار ناصر نے کہا ہے کہ ملک پر بیرونی قرضہ 6کھرب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ اندرونی قرضہ کا حجم 12کھرب روپے تک ہوگیا ہے اس خوفناک حد تک قرضہ کو ادا کرنے کے لئے کوئی حکومت عملی طور پر کام نہیں کر رہی ہے ایکسپورٹ اور امپورٹ کا تجارتی خسارہ برآمدات کم ہونے کی وجہ سے بڑھ رہا ہے حکومت کے جمع کئے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا باعث بن رہا ہے

وہ گز شتہ روز یہا ں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی کم قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت بیرونی اور اندرونی قرضہ جات کی ادائیگی کرے ملک پ قرضے کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کرے انہوں نے کہا اس سنگین مسئلہ کے حل کے لئے حکومت پٹرولیم کی درآمد پر جو 30%ٹیکس وصول کررہی ہے اسے ان قرضہ جات کی ادائیگی کے لئے استعمال کرے اور ملک پر قرضوں کے بوجھ میں کمی کرے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیدواری لاگت کم کرنے کے لئے صنعتوں بالخصوص چھوٹی صنعتوں کے لئے خام مال کی قیمتوں میں کمی کرے انہوں نے کہا کہ صرف برآمدی صنعتوں کو رعایات دینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ ان صنعتوں کو ویلیو ایڈیشن کے لئے تیار مال مہیا کرنے والی پاور لومز، ڈائینگ ،سائزنگ، پرنٹنگ کی صنعتوں کو مراعات دے تاکہ اندرونی ملک تجارت بھی کرے۔اندرونی قرضہ کا حجم 12کھرب روپے تک ہوگیا ہے اس خوفناک حد تک قرضہ کو ادا کرنے کے لئے کوئی حکومت عملی طور پر کام نہیں کر رہی ہے ایکسپورٹ اور امپورٹ کا تجارتی خسارہ برآمدات کم ہونے کی وجہ سے بڑھ رہا ہے حکومت کے جمع کئے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا باعث بن رہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…