پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا چھپا ہوا خزانہ،2030ء تک کیا ہوجائیگا؟جاپانی ماہرین نے ناقابل یقین دعویٰ کردیا

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستانی اور جاپانی ماہرین نے قرار دیا ہے کہ تھر کوئلے کے ذخائر اگلے بارہ برس میں ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔2030ء تک تہر کے صحرا میں بہار آجائے گی جو پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی یہاں سے نکلنے والے کوئلے سے پاکستان میں ایندھن کی ضروریات پوری ہوں گی مگر اس سے بہی پہلے ملک میں موجود کوئلے کے استعمال کے روایتی طریقوں کے علاوہ اسکے جدید اور متبادل توانائی کے طور پر (انوویٹو ویلیوچین ) استعمال پر زور دینا ہوگا.

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ اور جاپان کے ادارے نیو انرجی اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (نیڈو) کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے ایک روزہ سمپوزیم بہ عنوان “انوویٹو تھرکول ویلیوچین “سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان میں سابقہ وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی اور پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ کے صدر ڈاکٹر جمیل احمدخان، مسٹر جن کوئیکی،مسٹر کازونوری یونو اور ڈاکٹر ماساکی اونوذیکی شامل تہے.ان ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کا ٹرانسپورٹ سسٹم مکمل طور پر مائع پیٹرولیم کی درآمدات پر انحصار کرتا ہیکسی ایک ذریعے پر انحصار کسی بہی نظام کو چلانے کے لیے پائدار حل نہیں اس لئے لازم ہے کہ متبادل ایندھن کے ذرائع پر انحصار بڑھایا جائے- انہوں نے کہا کہ ورلڈ انرجی کونسل نے دنیا بہر میں موجود کوئلے کے ذخائر میں سے 15 فیصد کے فوری اخراج کا تناسب رکہا ہے جبکہ پاکستان بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق دنیا کے 8 کھرب ٹن کوئلے میں سے 7.8 کہرب ٹن پاکستان میں موجود ہے جو پاکستان کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو چلانے کے لیے کافی ہے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کیمیکل انڈسٹری کے لئے کوئلہ نہایت سستی توانائی ہے جبکہ کہاد کی صنعت میں پاکستان میں نکلنے والی قدرتی گیس کا اٹہارہ فیصد بطور ایندھن استعمال ہو رہا ہے جو باآسانی کوئلے پر منتقل ہو سکتا ہے-

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احمد حسین کا کہنا تہا کہ تکنیکی مطالعے کے نتیجے میں واضح ہوتا ہے کہ تہر کول سے امونیا، یوریا،میتہانول،ہائیڈروجن گیس اور ٹرانسپورٹیشن آئل حاصل کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…