اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورایران کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت طے پانے والی قیمت سے کم پرایران نے گیس پاکستان کوفروخت کرنے کی تجویزکومسترد کرکے آزاد تجارتی معاہدے کےلئے پاکستان سے بینکار ی چینل کے قیام سمیت دیگراشیامیں ریلیف دینے کامطالبہ کردیاہے ۔
ایران کے اس طرز عمل سے گیس پائپ لائن پرہونے والے مذاکرات ملتوی کردیئے گئے ہیں جس کی وزارت پیڑولیم نے بھی تصدیق کی ہے ۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خرم دستگیر کی قیادت میں جانے والے وفد نے آج ایران کے دورے پر روانہ ہوناتھالیکن اس دورے کوبھی منسوخ کردیاگیاہے