اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

دنیاکی مشہورترین کمپنی کاپاکستان میں گاڑیاں بنانے کافیصلہ ،شہری خریداری کےلئے تیار

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(اے پی پی)معروف کارساز کمپنی رینالٹ 2018ء تک پاکستان میں کاروں کی اسمبلنگ شروع کردے گی، رینالٹ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کے نتیجہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آٹو پالیسی پر نظر ثانی کرنے اور ملک میں آٹو کے شعبہ میں وسعت، سرمایہ کاری اور صارفین کے تحفظ کیلئے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں جائزہ کمیٹی تشکیل دی تھی، وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کمیٹی میں شامل تھے جس نے شراکت داروں کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کئے اور ملک میں گرین فیلڈ انویسٹمنٹ کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ بند آٹو یونٹس کی بحالی کیلئے نیا پالیسی پیکیج پیش کیا، پالیسی کا انجینئرنگ سے متعلق حصہ انجینئرنگ بورڈ جبکہ مالیاتی حصہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے تیار کیا، پالیسی کی منظوری کے بعد ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے آٹو کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے۔انہوں نے اس سلسلے میں ملک کے اندر مختلف شراکت داروں سے ملاقاتیں کیں اور غیرملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے مدعو کرنے کیلئے بیرون ملک دورے بھی کئے، ڈاکٹر مفتاح نے واکس ویگن، فیوجیٹ، رینالٹ، فی ایٹ اور نسان جیسی معروف کمپنیوں کے منتظمین کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے فرانس کا دورہ کیا اور رینالٹ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی، ان کوششوں کے نتیجے میں رینالٹ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رینالٹ پاکستان میں 2018ء تک کاروں کی اسمبلنگ شروع کردے گی، یہ پیشرفت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اقتصادی پالیسی اور ویژن پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…