اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا‘ کے الیکٹرک اور 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ بدھ کو نیپرا نے ماہ اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔کے الیکٹرک اور 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا،بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔تفیصلات کے مطابق بدھ کو نیپرا نے ماہ اگست کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیاہے ۔ کے الیکٹراک کے مطابق یہ سہولت ان عوام کیلئے ہے جن کی یونٹ میں 300سے زائد ہوتیں ہیں۔ اس کا فائدہ 300یونٹ سے کم استعمال کرنے والی عوام نہیں اٹھا سکے گی ۔
دوسری طرف سونے شائقین کیلئے اب تک کی سب سے زبردست خبر یہ آئی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا۔ مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا 1300 روپے اور فی تولہ 1500 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔برطانیہ کے یورو زون سے نکلنے کے اثرات عالمی مارکیٹ میں پڑنا شروع ہوگئے۔ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کے سودوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث فی اونس سونا 42 ڈالر سستا ہوکر ساڑے 3 ماہ کی کم ترین سطح 1276 ڈالر تک گرگیا۔مقامی صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوگا ، جس کے تحت عالمی مارکیٹ میں سونے کی موجود قیمت کے تحت مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا 1300 روپے تک اور فی تولہ سونا 1500 روپے تک سستا ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں بجلی کے بلوں میں ٹیکس عائد کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی جیبوں پر بے پناہ بوجھ ڈالاجارہا ہے ، جس کی وجہ سے عوام کی طرف سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔
عوام کیلئےبڑی خوشخبری ،بجلی کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان
5
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں