ابوظہبی(نیوزڈیسک)خلیجی ریاستوں میں اضافی قدری محاصل لگانے کی تیاریاں،تارکین وطن پریشانی میں پڑ گئے،متحدہ عرب امارات کی وزارت مالیات کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیاہے کہ خلیجی ریاستیں خطے میں اضافی قدری محاصل کے نفاذ سے متعلق اہم معاملات پر متفق ہو گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت مالیات کے انڈر سیکرٹری یونس حاجی الخوری نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے پر خلیجی وزراءکے چند دن قبل ہونے والے اجلاس میں معاہدہ طے پایا،حاجی الخوری نے بتایاکہ اضافی قدری محاصل ٹیکس کو تین برس کے اندر مکمل طور پر نافذ العمل کر لیا جائے گا، تاہم حتمی معاہدے کے بعد 18 سے 24 مہینوں کی مدت کے دوران اس کا نفاذ ممکن ہو جائے گا،چھ خلیجی ریاستوں میں صحت، تعلیم، معاشرتی خدمات اور 94 اشیاءخورنی پراضافی محاصل میں چھوٹ دی جائے گی، الخوری نے مزید بتایا کہ مالیاتی خدمات سمیت چند ایسے امور ہیں کہ جنہیں اضافی قدری محاصل کے دائرہ کار میں لانے پر خلیجی ممالک کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔