”’معزز“جیسے القابات کو عدالتوں کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

3  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہاہے کہ ”’معزز“جیسے القابات کو عدالتوں کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے لیے ’معزز‘ کا لقب استعمال کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسٹیٹ لائف انشورنس کے

ملازم کے کیس میں حکم جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ امید ہے ججز، وکلا اور درخواست گزار خوشامدی اور متعصب ہونے کے تاثر سے گریز کریں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ آئین پاکستان میں معزز یا عزت ماب جیسے القابات عدالتوں کیلئے نہیں لکھے گئے، پارلیمنٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے ’معزز‘ کا لفظ کوئی استعمال نہیں کرتا تاہم سپریم کورٹ یا ہائی کورٹس کیلئے ”معزز عدلیہ‘‘کا لقب عام استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ جو پارلیمانی نظام کی ماں کہلاتی ہے وہاں بھی معزز پارلیمنٹ نہیں لکھا جاتا، ججز یا ارکان پارلیمنٹ کو معزز ممبران لکھنے میں حرج نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے بار بار معزز سپریم کورٹ کہا، استفسار پر وکیل نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں 16 مرتبہ معزز سپریم کورٹ لکھا گیا۔عدالت نے سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف شوکت علی کی درخواست خارج کر دی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…