کوپن ہیگن (نیوز ڈیسک) ڈنمارک نے تارکین وطن کو روکنے کے لئے جرمنی سے منسلک کرنے والی ریلوے لائن اور موٹر وے بند کردی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت 300 تارکین وطن موٹر وے کے راستے ڈنمارک کی جانب چلنا شروع ہوگئے ہیں اور پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی مگر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا۔ پولیس نے ریلوے حکام کو بھی نوٹس بھیجا ہے کہ تاحکم ثانی جرمنی اور ڈنمارک کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس معطل کردی جائے۔ تارکین وطن کے لئے جرمنی کے علاوہ سویڈن بھی اہم منزل ہے کیونکہ وہاں بھی مہاجرین کے لئے پالیسیاں نرم ہیں۔ سویڈن پولیس کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ سویڈن جانا چاہتے ہیں مگر ہم یہ اجازت نہیں دے سکتے