ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

صدر جلد بازی میں الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل (1)57کی خلاف ورزی کر بیٹھے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔شیری رحمان نے ٹوئٹر پر جاری تھریڈ میں کہا کہ

صدر عارف علوی کی جانب سے دو صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔انہوں نے آئین پاکستان کے مسودہ کے ایک عکس شئری کرتے ہوئے لکھا، الیکشن ایکٹ 2017کے آرٹیکل 57(1)کے مطابق صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ صدر صاحب جلد بازی الیکشن ایکٹ 2017کے آرٹیکل 57(1)کی بھی خلاف ورزی کر بیٹھے ہیں۔ الیکشن ایکٹ صدر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی عام انتخابات کے اعلان کا اختیار دیتا ہے،صدر نے بغیر مشاورت کے دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق صوبائی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صوبے کے گورنر نے کرنا ہے، صدر نے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی عمران خان کی خوشنودی کے خاطر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، صدر کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…