منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ میں ہر دسواں شہری غیر ملکی نژاد ہے، رپورٹ

datetime 9  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ میں رہنے والے ہر دس میں سے ایک شہری کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملک میں آباد لوگوں میں ایک بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو اس ملک میں پیدا نہیں ہوئے اور کہیں اور سے آکر اس ملک کو اپنا مسکن بنایا۔ امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے2012ء کے اعداد و شمار کو لے کر مرتب کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بسنے والے ہر دس میں سے ایک سے زائد افراد کسی دوسرے ملک میں پیدا ہوئے۔ امریکہ میں آباد4کروڑ10لاکھ تارکین وطن میں سے اکثریت کا تعلق پڑوسی ملک میکسیکو سے ہے۔ 2012ء تک دس لاکھ31ہزار631افراد جنہیں امریکہ میں قانونی طور پر مستقل رہائشی کا درجہ حاصل ہوا ان میں ایک لاکھ 46ہزار406کا تعلق بھی میکسیکو سے تھا۔ اسی طرح دیگر کئی ملکوں سے آکر یہاں بسنے والوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔ بھارت میں پیدا ہونے والے افراد امریکہ کی19 ریاستوں میں آباد ہیں۔ 5ریاستوں میں فلپائن سے تعلق رکھنے والوں کی تعدد کہیں زیادہ ہے جبکہ دیگر5میانمار کے باشندے بڑی تعداد میں زیام پذیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…