انقرہ (این این آئی)ترکیہ میں ملبے تلے دبنے والے کتے کو 90 گھنٹوں بعد ریسکیو کرلیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 90 گھنٹوں بعد ریسکیو کیا گیا، یہ ایک پالتو کتا ہے اور اس کا نام پاموک ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق
اس کتے کے پڑوسی کی جانب سے بتایا گیا کہ کتے کا مالک اسپتال میں زیر علاج ہے اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بچوں اور فیملی ممبرز کیلئے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ شاید وہ بھی ملبے سے زندہ نکل آئیں۔ کتے کو ریسکیو کرنیکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں سفید رنگ کا کتا ملبے تلے دبا ہوا ہے اور وہ زخمی بھی نظر آرہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار کتے کو اپنے ہاتھ میں پانی بھر کر پلانے کی بھی کوشش کرتے ہیں لیکن خوفزدہ ہونے کے باعث پہلے وہ پانی پینے سے انکار کردیتا ہے اور پھر کچھ دیر بعد اسے دوبارہ پانی پلایا جاتا ہے۔کتا ملبے میں بری طرح پھنسا ہوا تھا لیکن کافی محنت کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کتے کو ملبے سے باحفاظت نکال لیا گیا۔