اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

جنگِ عظیم دوم میں لکھے گئے خطوط سپاہی کی بیٹی تک پہنچ گئے

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آئی این پی ) جنگِ عظیم دوم کے ایک سپاہی کے لکھے گئے خطوط، جو عرصہ دراز سے گمشدہ تھے، 30 سال بعد ان کی بیٹی کو واپس کر دیے گئے۔ یہ خطوط نیو یارک میں ایک گھر کی تعمیرِ نو کے دوران دریافت ہوئے۔ 51 سالہ ڈوٹی کیئرنی کا کہنا تھا کہ

وہ اور ان کے خاوند 1990 کی دہائی میں خریدے گئیایک گھر کی دیواروں کا پلاسٹر ہٹا رہے تھے جب پوشیدہ خطوط سامنے آئے۔ یہ خطوط دوسری عالمی جنگ کے سپاہی کلوڈ اسمائتھ نے اپنی اہلیہ میری اسمائتھ کو لکھے تھے۔ ڈوٹی کیئرنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی سالوں میں یہ خطوط متعدد بار پڑھے اور ایک شو میں ہیئرلوم انویسٹیگیٹر (کسی خاندان کی قیمتی چیز، جو نسلوں سے ان کے پاس ہوتی ہے، کی تحقیق کرنے والے) چیلسی بران کو دیکھ کر مصنف کے خاندان کو ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔ ڈوٹی کیئرنی نے چیلسی بران سے رابطہ کیا اور وہ ڈوٹی کی مدد کرنے پر آمادہ ہوگئیں۔ چیلسی بران نے ایک ویب سائٹ MyHeritage.com کی مدد سے جوڑے کی بیٹی کیرول بوہلِن کی نشان دہی کی جو ورمونٹ میں رہتی ہیں۔ چیلسی بران نے کیرول بوہلِن کے والدین کے خطوط ان کے حوالے کیے اور ویب سائٹ نے کیرول کے پہلی بار خط پڑھنے کی تصاویر شیئر کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…