سیول(آن لائن) سیول کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا نے ان خاندانوں کو مِلوانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جو کوریا کی جنگ میں بچھڑ گئے تھے۔ان بچھڑے خاندانوں کی ملاقات اکتوبر میں شمالی کوریا کے ایک سیاحتی مقام پر کرائی جائے گی۔ یہ فیصلہ گذشتہ ماہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔کوریا کی جنگ میں علیحدہ ہونے والے لوگوں کا اپنے عزیزوں سے ملنا اتنا آسان اور عام نہیں ہے اور ان کی ملاقات دونوں ملکوں کے تعلقات پر منحصر ہوتی ہے۔ان لوگوں نے کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا۔20 سے 26 اکتوبر کے درمیان ہونے والی تقریب میں دونوں جانب سے سو سو لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے جو اپنے رشتے داروں سے ملیں گے۔دونوں ہی جانب لوگوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ انتہائی مشکل اور محدود ہے۔