بہاولنگر(این این آئی) ملک کی مختلف جیلوں میں بند قیدیوں میں سے متعدد قیدیوں نے مہنگائی‘ بے روزگاری کے باعث رہا ہونے کے باوجود گھر جانے سے انکار کردیا ہے ان قیدیوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی‘ بے روزگاری میں کم از کم ہمیں جیل میں کھانا تو اچھا مل رہا ہے باہر جاکر بے روزگاری اور بھیک مانگنے سے بہتر ہے کہ جیل کی روٹی کھا لی جائے نوشہرہ فروز میں بھی قیدی نے رہائی کے باوجود جیل سے باہر جانے سے انکار کردیا جسے جیل کے عملہ نے زبردستی رہاء ہونے پر جیل سے باہر نکال دیا۔