جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فیفا ورلڈ کپ، فرانس نے مراکش کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (آن لائن )قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے سے قبل مراکش کی ٹیم کو بڑا دھچکا

اس وقت لگا جب اس کے اہم ترین دفاعی کھلاڑی نائف اگورڈ ان فٹ ہونے کی وجہ سے پلیئنگ الیون سے باہر ہو گئے، میچ کے آغاز میں ہی فرانس کی ٹیم نے میچ کے پانچویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز کے ذریعے برتری حاصل کرلی جس کے بعد مراکش کی جانب سے گول برابر کرنے کی کوشش کی مگر پہلے ہاف کے اختتام تک فرانس کی ٹیم ایک صفر کی برتری لیکر میدان سے باہر آئی، دوسرے ہاف میں بھی مراکش کی جانب سے متعدد بار فرانسیسی گول پوسٹ پر حملے کئے گئے مگر مراکش کی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی، میچ کے 79 ویں منٹ میں فرانس کے کھلاڑی کولو میوانی نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے مراکش کی ٹیم پر مزید دبائو بڑھا دیا، مراکش کی ٹیم کی ہر کوشش کو فرانس کی دفاعی لائن نے بھرپور انداز سے ناکام بنایا، فائنل وسل تک سکور دو صفر رہا جس کے بعد فرانس کی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، فائنل میں اس کا مقابلہ ارجنٹائن کی ٹیم سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، فرانس کی ٹیم اگر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم کو شکست دیکر اپنے اعزاز کے دفاعی میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ فیفا کی ساٹھ سالہ تاریخ کی پہلی ٹیم بن جائیگی جس نے اپنے اعزاز کا دفاع کیا ہو۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…