پشاور (این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیلٹ پیپرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پڑھ اور بزرگ ووٹرز بلے اور اس سے ملتے جلتے نشان میں تمیز نہیں کرپاتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سپورٹرز کو الیکشن کمیشن کی بددیانتی سے آگاہ کرنے کے لیے بیلٹ پیپرز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔وزیراعلی کے مشیر نے کہا کہ بیلٹ پیپر پر اوپر نیچے اور سائیڈوں پر بلے سے ملتے جلتے نشان، جیسے قلم، چمچہ، ستار، یا رباب کی موجودگی ووٹرز کو کنفیوژ کرنے کی کوشش ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پولنگ اسٹیشن پر تعیناتی کے سوال پر کہا کہ وہ گڑبڑ کر رہی ہیں یا دھاندلی کر رہی ہیں تو انہیں ہٹانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔