اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

حکیم بلوچ کے ہاتھوں عمران خان کو اپ سیٹ شکست، قومی اسمبلی کی7 میں سے واحد نشست پر ناکام ہو گئے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو 7 حلقوں میں سے ایک ہی نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ این اے 237 ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہار گئے۔جیو نیوز کے مطابق این اے 237 کراچی ملیر 2 کے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق

پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور کے بعد مردان کا میدان بھی مار لیا۔ این اے 22 مردان 3 کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 76681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جیو نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم 68181 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 8500 ووٹوں سے شکست ہوئی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میںضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے عمران خان نے تینوں قومی اسمبلی کے نشستوں پر برتری حاصل کرلی ۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عمران خان نے این اے31میں 57824ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ اے این پی اور پی ڈی ایم کے غلام احمد بلور نے 32253ووٹ حاصل کئے اور اسے طرح این اے22 مردان اور این اے24 چارسدہ پر عمران خان کامیابی حاصل کرلی پشاور میں ضمنی انتخابات میں اب تک کے نتائج کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن شروع کر دیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے شہر بھر میں پارٹی کیمپ میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیااورجیت کی خوشی میں کارکنوں نے آتش بازی اورہوائی فائرنگ بھی کی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔این اے 31میں ووٹر ٹرن آئوٹ 20.28فیصد رہی۔یاد رہے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے

اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی نشستوں پر انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے جو صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا ۔خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 31پشاورمیں غلام احمد بلور ،

این اے 22 مردان میں جمیعت علما اسلام کی جانب سے مولانا قاسم جبکہ چارسدہ حلقہ این اے 24 سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل خان ولی کو ٹکٹ دیا گیا ہے، ان دونوں امیدواروں کی وفاقی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…